فیس بک کی فیشل ریکگنیشن کے خلاف مقدمہ کیا جا سکتا ہے: امریکی عدالت


امریکہ میں ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ ایسے لاکھوں صارفین جن کی تصاویر ان کے علم میں لائے بغیر سکین کی گئیں، وہ فیس بک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

2015 میں یہ کیس ریاست النائی کے صارفین نے ریاست میں موجود ایک خصوصی قانون کے پیشِ نظر شروع کیا تھا۔

اس کلاس ایکشن کیس میں فیس بک کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

فیس بک کے کہنے پر اس کیس کو شہر سان فرانسسکو کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا بھرپور دفاع کرے گی۔

مزید پڑھیے

فیس بک کے پنجے کہاں کہاں

کیا فیس بک کی ریگولیشن ممکن ہے؟

’فیس بک صارفین کی گفتگو نہیں سنتا‘

اس کیس کے فیصلہ سے فیس بک کے امریکہ میں بائیو میٹرکس کے استعمال پر دور رس نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

فیس بک پر تصاویر میں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرنا اس ویب سائٹ کا مقبول ترین فنکشن رہا ہے۔ اور ٹیکنالوجی کے بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ فیس بک نے فیشل ریکگنیشن یعنی چہرے کی شناخت کے ذریعے اس کام کو اور بھی آسان بنا دیا تھا۔

مگر اس کام کو کرنے کے لیے فیس بک نے لوگوں کے چہروں کا بہت بڑا ڈیٹا بیس بنایا ہے اور اب اس مقدمے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیٹا بیس صارفین کی واضح اجازت کے بغیر بنایا گیا۔ اور بالکل یہ ممکن ہے کہ آپ فیس بک استعمال بھی نہ کرتے ہوں اور اگر آپ کے کسی دوست نے آپ کی تصویر اپ لوڈ کر دی ہے تو آپ کا چہرہ اس ڈیٹا بیس میں ہو۔

اگرچہ یہ کیس النائی کے قوانین کے تحت آگے چلے گا، ایک کلاس ایکشن ہونے کا مطلب ہے کہ اس سے متاثرہ تمام صارفین ہرجانے کے حقدار ہو سکتے ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں کوئی جان نہیں ہے اور وہ اس کے خلاف اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32506 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp