ندیم افضل چن کی عمران خان سے ملاقات


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے عمران خان کو 25 اپریل کو اپنی رہائش گاہ آنےکی دعوت بھی دی جسے عمران خان نے قبول کرلیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).