ہماری ادھوری کہانی….


\"laiba

کہانیاں اکثر ایسے موڑ پر ختم ہوتی ہیں جن میں خوشی کا کوئی عنصر ہو۔ ہیرو ہیروئن مل جاتے ہیں، ہر دکھ دور ہوجاتا ہے، غریب ہیرو کامیاب انسان بن جاتا ہے، خوابوں کے تعاقب میں اہم کردار کا ہر خواب پورا ہوجاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ مجھے ایسے اختتام نجانے کیوں بس کہانیوں میں ہی نظر آتے ہیں۔ حقیقی زندگی کہانیوں جیسی نہیں ہوتی ہے۔ ہاں یہ مانتی ہوں کہ ہرانسان کی اپنی کہانی ہوتی ہے مگرہمیشہ \”ہیپی اینڈنگ\” نہیں ہوتی۔

کبھی لفظوں کی دھوکے بازی، کبھی جھوٹے خواب، کبھی ظالم سماج توکبھی آدمی خود اپنی کہانی کو برباد کر لیتا ہے۔ بننا کچھ چاہتے ہیں اور بن کچھ جاتے ہیں، منزل سوچی کچھ اور ہوتی ہے اور حاصل کچھ اور ہی ہوجاتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو نہیں ہونا چاہیئے مگر نا جانے کیوں مجھے لگتا ہے کہ زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے۔ ماس کام کی ڈگری کی پہلی کلاس تھی جب اساتذہ نے سب سے پوچھا کہ اسی ڈگری کو کیوں چُنا اورسوائے دو چار کے باقی سب کا جواب تھا کہ ایڈمیشن ہی یہاں ملا یا حادثاتی طور پر یہاں آئے ہیں۔ ہوسکتا ہے چارسال یہاں گزارنے کے بعد جواب مختلف ہو اب اُن لوگوں کا مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم لوگ اکثر اپنی منزلوں تک پہنچنے کے بجائے کسی اور راستے کے مسافر بن جاتے ہیں۔

مجھے چبھتی ہے یہ چیز کہ جو چاہتے ہیں وہ حاصل کیوں نہیں کر پاتے۔ کہتے ہیں کہ اگر سچے دل سے کچھ پانا چاہیں تو ساری کائنات اُسے آپ تک پہنچانے میں لگ جاتی ہے نا جانے کیوں مجھے لگتا ہے کہ بکواس کہتے ہیں۔ سچے جذبوں سے شروع ہونے والی محبتیں روح میں اترنے کے بجائے بے لباس ہو کر بستروں پر ہی مر جاتی ہیں۔ محبت میں شادی ہو جائے تو \”جو اپنے ماں باپ کی نہیں ہو سکی وہ میری کیا ہو گی\” تک پہنچ جاتی ہے اور اگر شادی نا ہو تو کردار کشی سے لے کر تصویریں دوستوں تک پہنچانے پر ختم ہوتی ہے۔ میرا سوال صرف اتنا ہے کہ یہ کیسی محبت ہے؟ کس بےغیرتی کو محبت کا نام دی دیا گیا ہے؟ وہ قسمیں اور وعدے کہیں کھو کیوں جاتے ہیں جو شاید کسی کے لیئے آکسیجن کا کام کرتے ہوں؟ مرتا کوئی نہیں ہے کسی کے بغیر لیکن ایک کو محبت کی آس دلا کر دوسری کی بانہوں میں سونا کہاں کا انصاف ہے؟

ضروری نہیں ہے کہ آپ بھی ویسا ہی سوچیں جیسا میں سوچتی ہوں۔ آپ کے خیالات مجھ سے مختلف ضرور ہو سکتے ہیں۔ کُھل کر اختلاف کریں مجھے کوئی اعتراض نہیں

مگر جب تک مجھے کوئی پوری کہانی نہیں مل جاتی

تب تک ہر کہانی….

میرے لئے ہوگی….

 

ہماری ادھوری کہانی….

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
5 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments