سعودی عرب میں شاہی محل کے قریب بھاری فائرنگ کی اطلاعات: شاہ سلمان حفاظتی بنکر میں منتقل


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب بھاری فائرنگ شروع ہو گئی ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان کو حفاظتی بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس جمن میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سعودی سیکورٹی حکام نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی تاہم نجی ذرائع سے ایسی وڈیو موصول ہو رہی ہیں جن میں بظاہر شاہی محل کے اردگرد بھاری فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

ایک سعودی سیکورٹی عہدیدار کے مطابق شاہی محل کے پاس ایک مشتبہ ڈرون  کو مار گرایا گیا ہے۔

یہ بریکنگ نیوز گزشتہ چند منٹ (پاکستانی وقت رات بارہ بج کر باون منٹ) میں موصول ہوئی ہے اور ابھی اس کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہے

 

https://www.mirror.co.uk/news/world-news/heavy-gunfire-reported-near-saudis-12404855

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں