شردھا کپور اور میری کیمسٹری بہت ملتی ہے : پراچی ڈیسائی


\"pirachi\"بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کا کہنا ہے کہ انہیں شردھا کپورکیساتھ کام میں کوئی تکلیف نہیں تاہم اس حوالے سے تمام باتیں من گھڑت ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کے بارے میں یہ خبریں آرہی تھیں کہ وہ فلم”روک آن2“میں کوسٹار شردھا کپور کے ساتھ کام کرنے میں مشکل محسوس کررہی ہیں اور اسی لیئے سیٹ پر شردھا سے دور بھی رہتی ہیں لیکن ایک انٹرویو میں جب پراچی سے اس حوالے سے پوچھا گیا پہلے تو انھوں نے قہقہہ لگایا پھر بولیں کہ اس قسم کی من گھڑت باتیں وہی لوگ بناتے ہیں جن کے پاس کرنے کو کوئی کچھ نہیں ہوتا۔
پراچی ڈیسائی کا کہنا تھا کہ اگر اس بات میں تھوڑی سی بھی صداقت ہوتی تو کب کی فلم چھوڑ چکی ہوتی۔پراچی ڈیسائی نے مزید کہاکہ شردھا کپوربھی جب یہ بات سنیں گی تو ضرور ہنسیں گی۔انھوں نے کہا کہ ہم دونوں کی کیمسٹری بہت ملتی ہے اور مذکورہ فلم میں بھی ہم ایک ساتھ کام کرکے بہت آسانی محسوس کرتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments