شاہ رخ کی فلم ’فین‘ پر بیٹے کا ردعمل


shahrukhشاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم ‘فین’ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے اور ریلیز کے پہلے ہی دن وہ 2016 میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بھی بن گئی.ناقدین نے اسے شاہ رخ خان کی بہترین فلم قرار دیا، جن کا کہنا ہے کہ ‘فین’ کے ذریعے کنگ خان اپنے مخصوص دائرے سے باہر نکلے ہیں.لیکن ‘فین’ دیکھنے کے بعد شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابرام کا ردعمل بہت ہی الگ اور منفرد تھا.جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فین نے شاہ رخ سے پوچھا کہ ان کے بیٹے نے فلم دیکھ کر کیا کہا تو شاہ رخ نے بتایا، ‘ابرام نے فلم کو بہت انجوائے کیا اور وہ مسلسل یہی کہے جارہا تھا اتنے سارے پاپا، اتنے سارے پاپا.’انھوں نے مزید بتایا کہ ابرام فلم کا اختتام دیکھ کر تھوڑا ڈسٹرب ہوگیا تھا، ‘کیوں کہ اس کے پاپا بہت شدید لڑائی کر رہے تھے، اس لیے ابرام پریشان ہوگیا’.منیش شرما کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘فین’ میں شاہ رخ خان نے سپرسٹار آریان کھنہ اور ان کے فین گورو کا کردار ادا کیا.
‘فین’ 15 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جس نے پہلے دن لگ بھگ 20 کروڑ روپے کماکر رواں سال سب سے زیادہ اوپننگ کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے پہلے اکشے کمار کی فلم ایئرلفٹ 12.35 کروڑ روپے کما کر سرفہرست تھی۔
دوسری جانب امریکی جریدے فوربس کے مطابق پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق شاہ رخ خان کی اس نئی فلم نے پہلے دن لگ بھگ 2 کروڑ روپے کمائے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments