اداکارہ میرا کا منہ نوچ لوں گی


گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بطورہیروئن اپنے کیرئیر کی پہلی فلم ’’ شورشرابا ‘‘ کی ریلیزسے قبل سینئر اداکارہ میرا کو منہ توڑ دینے کی دھمکی دے ڈالی۔

’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ پہلے ہی اداکارہ میرا جیسی بہت سی اداکاراؤں کی بدولت پاکستان فلم انڈسٹری کا امیج بہت متاثر ہوچکا ہے۔ اگرانھوں نے اپنی فضول باتوں کا سلسلہ بند نہ کیا توپھرمیں ان کا منہ توڑدونگی۔

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا مختلف مقامات پرمیری شخصیت کے حوالے سے فضول باتیں پھیلا رہی ہیں، جوکہ درست نہیں ہے۔ میں ایک پڑھی لکھی اوراچھی فیملی سے تعلق رکھنے والی لڑکی ہوں، جب کہ اداکارہ میرا کے بارے میں سبھی جانتے ہیں۔ ان کے 50سکینڈلز اور20شادیوں کی فہرست تواب ہرکسی کویاد ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’شورشرابا ‘‘ کے پروڈیوسر سہیل خان کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ اس لیے میں انہیں خبردارکرنا چاہتی ہوں کہ وہ میرے کام اورمیری شخصیت کے حوالے سے فضول گفتگو کا سلسلہ بند کردیں۔

دوسری جانب فلم پروڈیوسر سہیل خان کا کہنا تھا کہ یہ دو اداکاراؤں کی لڑائی ہے،  میں اس معاملے میں بے بس ہوں۔ فلم کی ریلیز سر پر آچکی ہے لیکن ان کے جھگڑے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).