نازش جہانگیر خان کریم ٹیکسی میں اغوا ہونے سے بچ گئیں


ضروری نہیں کہ اغواءکار منہ پر نقاب چڑھائے اور ہاتھ میں پستول لہراتا ہوا آئے، یہ توبظاہر اچھا بھلا عام شہری نظر آنے والا کریم ٹیکسی کا ڈرائیور بھی ہو سکتا ہے۔ جی ہاں، اگر آپ تنہا سفر کرنے والی خاتون ہیں تو بے حد محتاط رہیے، کیونکہ کریم جیسی ٹیکسی سروس کے جس ڈرائیور پر آپ اعتماد کر رہی ہیں وہ آپ کو اغواءبھی کر سکتا ہے۔ اگر یقین نہیں آ رہا تو کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نازش جہانگیر خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سن لیجئے۔

ویب سائٹ Parhlo کے مطابق اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا یہ خوفناک واقعہ فیس بک پر بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”کریم بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔ میرے ساتھ گزشتہ روز انتہائی پریشان کن واقعہ پیش آیا ہے اور میں ابھی تک اس صدمے میں ہوں کہ یہ کمپنی ایسے لوگوں کو کیسے بھرتی کرسکتی ہے۔

یہ مشال خان نامی شخص تھا جس کا لہجہ میرے گاڑی میں بیٹھتے ہی کچھ ایسا تھا ’چل کر تھوڑا آگے آجاتیں، ہم تم لوگوں کے نوکر نہیں ہیں!‘ مجھے یہ بات سن کر جھٹکا لگا لیکن چونکہ مجھے تاخیر ہورہی تھی تو میں نے بس یہی کہا ’آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ گاڑی چلائیں آپ۔‘ اس نے مجھ پر چلانا شروع کردیا اور گالیاں دینے لگا جس پر میں نے اسے گاڑی روکنے کے لئے کہا، مگر اس نے گاڑی کو لاک کرلیا اور کہنے لگا ’میں گاڑی نہیں روکوں گا، میں تمہیں اپنے بھائی کے پاس لے کر جاﺅں گا۔‘

میں نے شیشہ نیچے کیا اور چلانے لگی۔ اتفاق سے سگنل پر میرے ایک دوست کی گاڑی موجود تھی، اس نے بھی کوشش کی مگر اس شخص نے گاڑی نہیں روکی۔ جب وہ برگر کنگ کے پاس پہنچا تو اپنی گاڑی کو وہیں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا جبکہ میں اس کی گاڑی کے اندر بیٹھی ہوئی تھی۔ میں نے پولیس کو کال کی جو بروقت پہنچ گئی لیکن مجھے پتا چلا کہ وہ شخص تین گھنٹے تک واپس نہ آیا۔ اس نے میرے ساتھ صرف بدکلامی نہیں کی بلکہ میری جان کو خطرے میں ڈالا۔ اس نے مجھے اغو اکرنے کی کوشش کی اور مجھے ڈرایا دھمکایا۔ اس واقعے سے کریم پر میرا اعتماد ختم ہوکررہ گیا ہے۔ انہیں اس طرح کے لوگوں کو بھرتی نہیں کرنا چاہیے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).