فنکار اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے: صبا قمر


saba qamarبالی وڈ کی ایک مکمل فیملی فلم میں عرفان خان کی بیوی کا کردار کر رہی ہوں،ٹی وی کے ساتھ فلمی مصروفیات بھی بڑھ گئیں۔ ”لاہور سے آگے“ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو ایک کامیڈی میوزیکل فلم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ فنکار سفیر کی طرح ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے ملک وقوم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈرامے پہلے ہی مقبول تھے مگر پاکستانی ڈراموں کا باقاعدہ چینل کھلنے کے بعد اس کی مقبولیت اور زیادہ بڑھ گئی جس کا فائدہ پاکستانی فنکاروں کو ہورہا ہے۔ اسی لیے بالی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کو اچھے پروجیکٹس میں لے رہے ہیں۔ صبا قمر نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری انٹرنیشنل مارکیٹ میں چھائی ہوئی ہے،ہالی وڈ کے معروف فلمی ادارے بولی وڈ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میری Debut فلم کے ڈائریکٹر سکیت چوہدری ہیں جواس سے قبل ” شادی کے سائیڈ افیکٹ “ ، ”پیار کے سائیڈ افیکٹ “ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ایکتا کپور نے رندیپ ہودا کے ساتھ فلم کی آفر کی توانکار کر دیا۔میرے لیے پہلی ترجیح اپنی فلم انڈسٹری ہے ،اسی لیے بالی وڈ آفرز کا نوٹس نہیں لیا۔ سکیت چوہدری کی فلم بھی صرف اس لیے کرنے کی حامی بھرلی کہ اس کا آئیڈیا بہت اچھا لگا جس میں عرفان خان جیسے سپرسٹار کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میری دو فلمیں ” لاہور سے آگے“ اور”کمبخت“ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان دونوں میں منفرد اور چیلجنگ رول ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments