پاناما لیکس کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے: عمران


\"imranپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے حکومتی کمیشن کو جو بھی قبول کرے گا ہم سمجھیں گے کہ اس نے اس کی قیمت وصول کی ہے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے تاکہ کرپشن میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا مل سکے، انہیں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ایسا کوئی بھی کمیشن قبول نہیں جو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں نہ بنے، ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں بننے والا کوئی بھی کمیشن قوم کے ساتھ مذاق ہے اور جو بھی ایسے کسی بھی کمیشن کو قبول کرے گا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس نے شریف برادران سے قیمت وصول کی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کا عالمی پیمانے پر منظر عام پر آنا پاکستان کے لیے اللہ تعالیٰ کا سنہری موقع ہے۔ اس کے ذریعے ہم پاکستان میں تبدیلی لاسکتے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ پر امن طریقے سے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو پھر مجبوری میں ہم کوئی بھی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان نے پاناما لیکس پر لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments