ثانیہ مرزا امید سے ہیں؟


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طرف سے اپنے بچے کے نام ’مرزا ملک‘ رکھنے کی خبر کے بعد سے چہ مگویاں چل رہی تھی کہ وہ امید سے تو نہیں؟

اس بار شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایک ہی تصویر کو اپنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیا ہے اور یہ بتانا چاہا ہے کہ ان کی زندگی اب دو سے تین ہونے والی ہے۔

شعیب ملک نے ویسے تو تصویر بغیر کسی تحریر کے شیئر کی ہے ،جس میں کیپشن یا واضح تحریر نہیں ہے جبکہ ثانیہ مرزا کی تصویر میں’بے بی مرزا ملک ‘ تحریر ہے۔ کھیل کے شعبے سے وابستہ جوڑے کی شیئر کردہ تصویر دکھایا گیا ہے کہ ’ ایک طرف ’ملک ‘کی کپڑوں کی الماری ہے تو دوسری طرف’ مرزا‘کی الماری ہے اوردرمیان تیسری الماری بھی ہے جو ’ مرزا ملک‘ کے چھوٹے کپڑوں کو نمایاں کررہی ہے۔

اس واضح پیغام سے دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، کھیل کے شعبے سے وابستہ کئی نمایاں شخصیات نے شعیب ملک مبارک باد بھی دی ہے ،جن میں قومی ٹیم سے وابستہ احمد شہزاد ،وہاب ریاض ، ٹیم میں شمولیت سے رہ جانے والے فواد عالم ، سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال وقار اور اسپورٹس جرنلسٹ خاتون بھی شامل ہیں۔ ثانیہ مرزا کے اکاونٹ پر ادکارہ ماورا حسین سمیت ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں نے خوب مبارک بادیں پیش کیں۔

گزشتہ دونوں ثانیہ مرزا نے اپنے بچے کا سر نیم کے حوالے سے ایک تقریب میں اظہار خیال کیا تھا کہ اور بتایا تھاکہ وہ ’مرزا ملک ‘ کہلائے گااور ساتھ ہی کہا تھا کہ شعیب ملک پہلی اولاد کے طور پر بیٹی چاہتے ہیں۔

اسپورٹس کے شعبے سے وابستہ جوڑے کی شادی 8 سال قبل اپریل ہی کے مہینے میں ہوئی تھی اور دونوں نے اپنی رہائش دبئی میں اختیار کررکھی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).