پاناما لیکس پر کمیشن کی تشکیل کے لیے وفاقی وزرا کا اجلاس


conisionوزیراعظم ہاوس میں وفاقی وزرا اور (ن) لیگی رہنماوں کا اجلاس جاری ہے جس میں پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن بنانے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعظم ہاو¿س میں وفاقی وزرا اور (ن) لیگی رہنماو¿ں کا اجلاس جاری ہے جس میں پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کے معاملے اور ان کی جانب سے سامنے آنے والی شرائط کے امور زیرغور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے انکوائری کمیشن کا سربراہ بننے کے لئے قابل چارٹرڈ اکاونٹینٹ، اچھی شہرت رکھنے والے پولیس افسر اور بینکنگ امور کے ماہر ایف آئی اے افسر فراہم کرنے کی شرط رکھی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جنہوں نے اپنی غیرموجودگی میں تمام ذمہ داریاں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سونپی ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments