پاکستانی فلم میں کام کرنے والی 34 سالہ مراکشی اداکارہ وائم عمار کی اچانک موت


 مراکش سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ وائم عمار دھامنی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئیں۔

ان کی عمر صرف 34 برس تھی۔ وائم عمار دھامنی رباط میں پیدا ہوئیں، انھوں نے بالی ووڈ کی فلموں کے علاوہ بھارتی چینلز کے خصوصی پروگرام بطور میزبان انجام دیے۔

علاوہ ازیں وائم کو پاکستانی ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے اپنی فلم”عشق خدا”میں کاسٹ کیا جس کے بعد انھوں نے ایک فلم”ہوٹل” میں بھی کام کیا تھا۔

انہوں نے اپنے کیرئیرکا آغازمراکش سے بطورمیزبان کیا تھا۔

چند روز پیشتر ایک معروف جریدے سے بات کرتے ہوئے اپنے بارے میں یہ تفصیلات انہوں نے بتائی تھیں؛

“ویسے تو مجھے بچپن سے ہی بننے ، سنورنے کا شوق تھااورمیں شوبزکوہی اپنا کیرئیربنانا چاہتی تھی۔

عمار دھامنی نے بتایا کہ میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئی تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ میں خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے کام کو بہت سراہاگیا اورتھوڑے ہی عرصے میں میرا شمارمڈل ایسٹ کے سپراسٹارز میں ہونے لگا۔ اس دوران میرے کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ مجھے بالی وڈ کیلیے کام کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلم کیلیے مجھ سے ہدایتکارشہزادرفیق نے رابطہ کیا اورمجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار آفرکیا۔ میں نے فلم کی کہانی اوراپنے کردارکودیکھتے ہوئے کام کرنے کی حامی بھرلی اوریہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ یہاں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔

عمار دھامنی نے کہا کہ جس طرح بہت سے غیرملکی فنکاروں کو پاکستان میں کام کرنے کیلیے رابطے ضروری ہیں، اسی طرح پاکستانی فنکاروں کو بھی دنیا کے دوسرے ممالک کی فلموں میں ضرور کام کرنا چاہیے، اس سے ایک طرف دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہونگے بلکہ فلم انڈسٹری بھی ترقی پائے گی۔”


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).