بھائی نے حنا ربانی کھر اور اپنے والد پر جعلسازی کا مقدمہ کیوں درج کروایا؟


سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنی بہن اور والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا۔

مظفر گڑھ میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، ان کے والد پیپلز پارٹی کے ایم این اے نور ربانی کھر سمیت 28 افراد کیخلاف اینٹی کرپشن میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا ہے۔ کیس میں فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔ عبدالخالق کھرنے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔

بشکریہ؛ ایکسپریس نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).