ہندو سوارا بھاسکر سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟


ویب سائٹ buzzfeed.com کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ہندوؤں نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور وہ جس کمپنی کی تشہیری مہم کے ساتھ جڑتی ہے، ہندو اس کمپنی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ ان کے اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ سوارا بھاسکر نے کم سن بچیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس پر ہندو برانگیختہ ہیں اور سوارا بھاسکر کو ہر حوالے سے زک پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے قبل 8 سالہ آصفہ بانو نامی مسلمان بچی کو ہندوؤں نے مندر میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ سوارا بھاسکر نے اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔تصویر میں اس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ’’میں ہندوستان ہوں، میں شرمندہ ہوں، آصفہ کو انصاف دو، 8 سال کی بچی جسے دیوی ستھان مندر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔‘‘ان دنوں سوارا بھاسکر ایمازون کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں اور بھارتی ہندو سوشل میڈیا پر ایمازون کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ’’سوارا بھاسکر نے ہمارے ملک او ر مندروں کی توہین کی ہے، جب تک وہ ایمازون کے ساتھ کام کر رہی ہے وہ اس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔‘‘حیران کن طور پر ان بائیکاٹ کرنے والوں میں کچھ نام نہاد بڑے نام بھی ہیں جن میں صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).