لچک دار کیمروں کی تیاری اب ممکنات میں شامل


\"camera\"ٹیکنالوجی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لچکدار شیٹ پر لینس بنائے گئے ہیں جس کے بعد لچکدار کیمروں کی تیاری ممکن ہوسکے گی۔
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انتہائی باریک اور لچکدار لینس بنایا ہے جو موڑے اور لپیٹے جانے پراپنی صلاحیت برقرار رکھتے ہیں۔ اس پر کام کرنے والے ماہر شری نیئر کہتے ہیں کہ ’ کاغذ کی طرح لچکدار لینس تیار کرنے کے بعد اسے کیمرے بنائے جاسکیں گے جنہیں کسی کپڑے کی طرح کسی کھمبے، گاڑی یا کسی جگہ پر لپیٹ کر اس سے تصویر اور ویڈیو عکس بند کی جاسکے گی۔
موڑے اور لپیٹے جاسکنے والے عدسوں کی تیاری اتنی آسان نہیں تھی جتنی بظاہر نظر آتی ہے کیونکہ موڑے جانے کی صورت میں لینس کا فوکل پوائنٹ اصل مقام ہٹ جاتا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے ’ اڈاپٹو لینس ایرے‘ بنائی جو لچکدار مٹیریل پر مشتمل تھی اور ایک شیٹ پر بہت سے لینس بنائے گئے جن میں سے ہر لینس کا فوکل لینتھ مختلف تھا اور یوں اس مسئلے سے نجات حاصل ہوئی۔ اس کے بعد تجرباتی طور پر شیٹ کو سیدھا رکھ کر اور پھر اسے مختلف زاویوں پر موڑ کر تصاویر لی گئیں۔ جب لینس شیٹ کو 52 درجے پر موڑا گیا تو اس سے تصویر قدرےدھندلی حاصل ہوئی۔ اب ٹیم اس خامی کو دور کرنے پر کام کررہی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق کامیابی کی صورت میں کیمرہ شیٹ ایک کھمبے کے گرد لپیٹ کر اس سے 360 درجے کی ویڈیو اور تصاویر لینا ممکن ہوگا۔ اس ایجاد سے کیمرہ سازی ایک نئے انقلاب سے گزرسکتی ہے۔ سکیورٹی کیمرے سے لے کر فوٹوگرافی تک ہر شے میں مثبت تبدیلی آسکے گی.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments