ایران نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو بڑا مسئلہ کھڑا ہو جائے گا: صدر ٹرمپ


ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کے برخلاف جوہری پروگرام شروع کیا تو ایران کے لیے ’بڑا مسئلہ‘ کھڑا ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں کے ساتھ وائٹ ہاؤں میں ملاقات میں کہی۔

’جوہری معاہدے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں‘

’پہلے امریکہ اور یورپ اپنے جوہری ہتھیار اور میزائل ختم کریں‘

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ چھ عالمی طاقتوں کے کیے گئے جوہری معاہدے کو ’دیوانگی‘ قرار دیا۔ صدر ٹرمپ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ 12 مئی کو اس جوہری معاہدے کی توسیع نہیں کریں گے۔

فراسیسی صدر اپنے دورے میں صدر ٹرمپ پر زور دے رہے ہیں کہ جوہری معاہدے کی پاسداری کریں اور اس کو ختم نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنا ممکن ہے۔

میخواں سے ملاقات کے بعد میڈیا نے جب پوچھا کہ کیا ایران جوہری معاہدے کے خاتمے کے بعد اپنی جوہری پروگرام دوبارہ شروع کر دے گا تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسا کرنا ایران کے لیے اتنا آسان نہیں ہو گا۔

’وہ کچھ بھی دوبارہ شروع نہیں کر سکیں گے۔ اگر انھوں نے دوبارہ شروع کیا تو ان کے لیے بڑے مسائل پیدا ہو جائیں گے اتنے بڑے جن کا سامنا ان کو کبھی پہلے نہیں ہوا۔‘

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جوہری معاہدے سے امریکہ نکلتا ہے تو زیادہ امکانات ہیں کہ ایران بھت اس معاہدے کو ترک کر دے گا۔‘

اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے متنبہہ کیا تھا کہ اگر امریکہ اس جوہری معاہدے سے نکلتا ہے تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

میخواں کی خشکی

ٹرمپ

صدر ٹرمپ کے دورِ حکومت میں فرانسیسی صدر پہلے سربراہ مملکت ہیں جو باضابطہ سرکاری دورے پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے جہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ ایک اور جوہری معاہدے کیا جا سکتا ہے۔

’ہم استحکام چاہتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اکٹھے ہو کر ہم ایران کے ساتھ ایک اور معادہے کا راستہ نکال سکتے ہیں۔

اس ملاقات میں میڈیا کے سامنے ایک موقعے پر صدر ٹرمپ نے صدر میخواں کے کوٹ پر سے خشکی ہٹائی۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہمارے روابط بہت خاص ہیں۔ میں ان کے کندھے پر تھوڑی سی خشکی ہے اس کو ہٹا دیتا ہوں۔ تھوڑی سی خشکی ہے۔‘

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32544 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp