کیا زمان پارک والا گھر بشری بی بی کے کہنے پر گرایا گیا؟ معروٖٖف صحافی کیا کہتے ہیں؟


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع خان کا گھر زمین بوس ہو چکا ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر ایسا کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی سے سوال کیا گیا کہ عمران خان اچانک لاہور کا دورہ ملتوی کر کے اسلام آباد چلے گئے ہیں اور جب ان سے پوچھا گیا کہ ایسا کیوں کر رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑی وکٹ گرنے والی ہے اور جب پوچھا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی وکٹ ہے تو انہوں نے ہاں میں جواب دیا لیکن جب یہ پوچھا گیا کہ کیا چوہدری نثار علی خان ہیں تو انہوں نے نام بتانے سے انکار کر دیا۔

عارف نظامی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا زمان پارک والا گھر زمین بوس ہو چکا ہے۔ ان کی نئی دلہن کا کہنا تھا کہ یہ گھر رہے گا تو تم وزیراعظم نہیں بنو گے، ایسے ہی لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں۔ ایک تو ہو سکتا ہے کہ روٹین میں وہ دورہ ختم کر کے چلے گئے ہوں کیونکہ لاہور میں جب آتے ہیں تو کسی نہ کسی کے گھر رہائش تو مل ہی جاتی ہے، اتنے بھی غریب الوطن نہیں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).