نیا پاکستان بنانے کے لیے مستری اور مزدور ہم سے لیے گئے


سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جو لوگ ہوا کی سمت میں چلتے ہیں ان کا مستقبل نہیں ہوتا،ہم اپنے نظریات پر چل رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے ندیم افضل چن کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہوا کی سمت میں چلتے ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ،ہم اپنے نظریات پر چل رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ نیا پاکستان بنانے کےلئے مستری اورمزدورہم سے لیے گئے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہناتھا کہ ملک میں صاف اورشفاف الیکشن ہونے چاہئیں، پیپلزپارٹی نے تمام صوبوں کوان کے حقوق دلوائے،جنوبی پنجاب ہمیشہ پیپلزپارٹی کا فیورٹ رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے 3وزرائے اعلیٰ نے واک آو¿ٹ کیا،ہم فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ہیں اورقومی سیاست میں آنا ان کا حق ہے،ان کا کہناتھا کہ فاٹا ریفارمز پرفوری عمل درآمد کرنا چاہئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).