شہزادہ ہیری کی منگیتر اداکارہ میگن مارکل ڈرامہ سوٹس سے الگ


امریکی اداکارہ میگن مارکل کی ٹی وی سیریز سوٹس سے علحیدگی کو ٹی وی پر دکھایا گیا۔

میگن مارکل آخری بار ریچل زین کے قانونی امور کے بارے میں بننے والے ڈرامے میں ظاہر ہوئیں جس کا ساتویں سیزن کا بدھ کو امریکہ میں ختم ہو گیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ میگن مارکل کی آئندہ ماہ 19 مئی کو برطانوی شہزادے ہیری سے شادی ہو گی۔

سنہ 2016 میں جب میگن مارکل اور شہزادہ ہیری کی منگنی اعلان کیا گیا تو 36 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی کا ’نیا باب‘ شروع کرنے سے پہلے اداکاری کو چھوڑ رہی ہیں۔

ڈراما سیریز کی ایک قسط میں میگن کا کردار اپنے دوست مائیک راس کے شادی کرتا ہے۔ یہ کردار پیٹرک جے ایڈمز نے نبھایا تھا۔

اگرچہ میگن مارکل کی آن سکرین شادی اتنی گلیمرس نہیں تھی جتنی گلیمرس ان کی شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کی تقریب متوقع ہے۔

میگن مارکل برطانوی شاہی خاندان کی اب تک کی بہوؤں سے الگ ہیں۔ جو باتیں انھیں دوسری بہوؤں سے جدا کرتی ہیں وہ یہ ہیں کہ وہ نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ امریکی بھی ہیں۔ وہ طلاق یافتہ ہونے کے علاوہ مخلوط النسل بھی ہیں۔

شہزادہ ہیری اور اداکارہ مارکل گذشتہ سال ستمبر میں پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر دنیا کے سامنے آئے تھے۔

زخمی فوجیوں کے لیے شہزادہ ہیری کی طرف سے تشکیل دیے گئے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ انوکٹس گیمز کی افتتاحی تقریب میں دونوں ساتھ دیکھے گئے تھے۔

نومبر 2017 کی ابتدا میں اداکارہ مارکل نے پہلی مرتبہ شہزادے ہیری کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ انھوں نے وینیٹی فیئر میگزین سے کہا تھا،’ہم دونوں ایک جیسے انسان ہیں جو محبت میں بہت خوش ہیں۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp