’اس فتح کے پیچھے اصل قوت چئیرمین عمران خان ہیں!‘


اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ملک کے وزیرِ خارجہ اور مسلم لیگ نواز کے سینئیر رہنما خواجہ آصف کو اقامہ رکھنے کے معاملے پر آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیے جانے کے کچھ ہی وقت بعد ٹوئٹر پر #نااہلخواجہاقامہ_آصف اور #KhwajaAsif ٹرینڈ کرنے لگے۔

ان میں سے پہلے ہیشٹیگ پر پاکستان تحریک انصاف کے افیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ PTIOfficial @ کی طرف سے بہت بڑی تعداد میں ٹویٹس پوسٹ کی گئیں اور اب بھی کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’اس بات سے نظر نہیں چرائی جا سکتی کہ اس فتح کے پیچھے جو اصل قوت ہے وہ چئیرمین عمران خان ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آپ ہمارے رہنما ہیں، اور تمام بدعنوان اور نااہل افراد سے پاکستانی قوم کو آزاد کر رہے ہیں۔‘

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز شریف نے براہ راست ٹویٹ تو نہیں کی، تاہم اپنی پروفائل تصویر ضرور بدل لی۔

اب تک پاکستان پیپلز پارٹی کے نمایاں رہنماؤں کی طرف سے اس فیصلے پر ویسے تو ٹوئٹر پر کوئی ردعمل نظر نہیں آیا، تاہم کئی دیگر عوامی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار ضرور کیا۔

صحافی شہریار مرزا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’کیا عدالتوں کو ایک ہی بار میں پاکستانی سیاست سے منسلک تمام افراد کو نااہل قرار دے کر، ایک نئی شروعات کرنی چاہیے؟‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’اس سال کے انتخابات میں اہل امیدواروں کی فہرست‘ کے عنوان سے ایک تصویر ٹویٹ کی، جس کے نیچے ہر امیدوار کے آگے نام کی جگہ ’صادق امین‘ لکھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp