دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ختم کرنے کے لیے آرمی چیف کا ’کومبنگ آپریشن‘ کا فیصلہ


\"armyآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں ان کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں ”کومبنگ آپریشن“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور ان کی دلیری و کامیابیوں کو بھی سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو افسران نے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں کامیابیوں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اب تک 800 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے کلیئرکرالیا گیا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں اور افسروں سے بات کرتے ہوئے آپریشن میں حاصل کامیابیاں قائم رکھنے پر زور دیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں ان کے سلیپرسیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور ا?پریشن سے متاثرہ ہونے والوں کی باعزت واپسی کویقینی بنایا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments