(ن) لیگ مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے آگے: امریکی گیلپ سروے


امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے گیلپ سروے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والے مارچ 2018 کے گیلپ سروے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقبولیت کے لحاظ سے مسلم لیگ (ن) تمام سیاسی جماعتوں سے اب بھی بہت آگے اور زیادہ مقبول ہے اور اس کی برتری واضح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت 36 فیصد ہے جب کہ اس کی سخت سیاسی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت 24 فیصد اور ملک کی تیسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی کی مقبولیت صرف 17 فیصد رہ گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).