فاسٹ باؤلر شامی مجھے ریپ کے بعد قتل کر کے جنگل میں دفن کرنا چاہتے تھے: حسین جہاں


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے اپنے شوہر پر ایک اور بڑا الزام عائد کر دیاہے ، ان کا کہناہے کہ ان کا کیس بھی بالکل آصفہ کے جیسا ہے جسے مقبوضہ کشمیر میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور فرق یہ ہے کہ میں زندہ ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق حسین جہاں نے 23 اپریل کو کلکتہ میں آصفہ کے مجرموں کو سزا دلوانے کیلئے نکالی گئی ریلی میں شرکت کی تھی اور ا س دورا ن انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے یہ بیان جاری کیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ جنہوں نے یہ جرم کیاہے انہیں ہر صورت سزا ملنی چاہیے جبکہ میرا کیس بھی اس سے مماثلت رکھتاہے اور فرق یہ ہے کہ میں صر ف زند ہ ہوں ، انہوں نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے جنگل میں میری لاش دفنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور آج دو ماہ ہو گئے ہیں اور میں اس کے خلاف لڑ رہی ہوں ۔

حسین جہان نے اس موقع پر محمد شامی سے ماہانہ 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس چل رہاہے اس وقت وہ مجھے سات لاکھ روپے خاندانی اخراجات اور تین لاکھ روپے بچے کا خرچ ادا کریں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).