ملکہ شراوت نے اس بار کیسے تہلکہ خیز انٹری ڈالی؟


بھارتی اداکارہ ملکہ شیراوت کافی عرصہ سے بالی ووڈ کی رنگینیوں سے غائب نظر آئیں تاہم آخری بار وہ خبروں کی زینت اس وقت بنی جب انہیں اپنے فلیٹ سے ہاتھ دھونا پڑ ا تاہم اب وہ اچانک منظر عام پر آ گئیں ہیں اور آتے ہی انہوں نے ایسا بیان جاری کر دیاہے کہ بھارت میں تہلکہ سابرپا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ شیراوت کا کہناتھا کہ اس ملک میں جو بچوں اور خواتین کے ساتھ ہورہاہے وہ انتہائی شرمناک ہے ، صدر رام ناتھ نے ابھی کچھ روز پہلے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کیلئے سزائے موقت کا قانون منظور کر دیاہے ،گاندھی کی زمین سے اب یہ زمین جنسی درندوں کی بن چکی ہے ، اور میں سوچتی ہوں کہ آج صرف میڈیا ہی ہے جو کہ اس ملک میں سب سے مضبوط طاقت ہے ، اگر یہ کیسز میڈیا میں نہیں آتے تو پھر کبھی بھی کسی کو پتا نہیں لگنا تھا ،میں سمجھتی ہوں کہ صرف میڈیا کے پریشر کے باعث یہ قانون حقیقت بنا ہے ، تو اس پر ہم میڈیا کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچوں اور خواتین کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں اور میں اس طرح کی خبریں روز اخبارات میں پڑھتی ہوں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).