کیا علی گل پیر عروہ اور ماورہ حسین سے متاثر ہیں؟


معروف 'ریپر' اور کامیڈین علی گل پیر نے اداکاراﺅں کی مختلف تصاویر کو اپنے انداز میں پیش کرنا شروع کر دیا، کس تصویر کی نقل میں کیسا انداز اپنایا؟ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا

”وڈیرے کا بیٹا“ جیسے مشہور گانے سے راتوں رات شہرت پانے والے ’ریپر’ علی گل پیر بہترین کامیڈین بھی ہے اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی کام کریں جسے دیکھ کر لوگوں کو ہنسی نہ آئے؟

ان کا دوسرا گانا ”مودی تیری“ تھا جو پہلے گانے کی طرح مکمل طور پر سیاست پر مبنی تھا اور اسے بھی بہت پذیرائی ملی لیکن اب علی گل پیر نے معروف اداکاراؤں کی تصاویر کا ’مزاحیہ ورژن‘ لانچ کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر رکھا ہے اور دیکھنے والے بے اختیار تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کی پہلی تصویر ماورہ اور عروہ حسین کی تصویر کی نقل ہے جسے دیکھ کر آپ پر ”ہنسی کے دورے“ کا آغاز ہو جائے گا

ارشد چائے والا کس کو یاد نہیں؟ لیکن یہ تصویر بھی آپ کو برسوں یاد رہے گی

ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر کا ”نیا ورژن“ دیکھ کر آپ کے پیٹ میں ہنسی سے بل پڑ جائیں گے

اس تصویر کیساتھ تو علی گل پیر نے کمال ہی کر دیا

اس تصویر پر تو علی گل پیر کو پورے نمبر ملنے چاہئیں

ہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ کمال ہے یار۔۔۔

عائشہ عمر اور سکندر رضوی کی اس تصویر کے جواب میں بھی خوب کمال کر دیا

اوووپس۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).