پاکستان کو مل کر توانا اور مضبوط بنانا ہو گا : شہباز شریف


shahbaz sharifوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں ذاتی مفادات کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
لاہورمیں رکن قومی اسمبلی نجف عباس سیال نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کو درپیش چیلنجز اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، ہمیں اسے مل کر توانا اور مضبوط بنانا ہے، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سب سے زیادہ مقدم ہے لیکن ملک کی ترقی اور خوشحالی میں پہلے بھی ذاتی مفادات کی سیاست نے رخنہ ڈالا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لیں، ملک کی خاطر ”میں“ کی روش ترک کرکے ”ہم“ کے راستے پر چلنا ہوگا۔ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں ذاتی مفادات کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔


Comments

FB Login Required - comments