چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کا آغاز


\"chotu\"کچے میں فورسز نے چھوٹو گینگ کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ، مسلح دستوں کی ڈاکوو¿ں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ دھوئیں نے گولوں نے چھوٹو گینگ کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ چھوٹو گینگ کو جان کے لالے پڑ گئے۔ فورسز کی کچا جمال میں کارروائی شروع ہوتے ہی ڈاکو پسپا ہونے لگے۔ آپریشن کے بائیسویں روز فورسز نے چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کی۔ دونوں طرف وقفے وقفے سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے جب آپریشن ضرب آہن کا آغاز ہوا تو علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا۔ فورسز نے چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں پر دھوئیں کے گولے پھینکے ، کچا جمال میں کرفیو نافذ ہے ، قریبی بستیاں خالی کرالی گئی ہیں ، تعلیمی ادارے بند ہیں اور کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کردی گئی ہیں تاکہ چھوٹو گینگ انجام کو پہنچ سکے۔ دوسری جانب کچا جمال کے علاقوں میں فورسز نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پمفلٹ بھی گرائے ہیں جس میں ڈاکوﺅں کو آخری وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ورنہ انہیں ختم کر دیا جائے گا ، سکیورٹی فورسز نے بیس بستیوں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا ہے تاکہ ڈاکوﺅں کے فرار کی تمام راہیں مسدود کی جا سکیں اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کیا جا سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments