کابل میں خودکش حملے میں 24افراد ہلاک


afghanistanافغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فوسز کے اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب کار میں سوار خودکش بمبار نے افغان فوجی قافلے کو نشانہ بنایا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں جب کہ فورسز نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خودکش بمبار کے ساتھی علاقے میں موجود ہیں جس کے پیش نظر پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ حملہ افغانستان کے دل میں کیا گیا جو کسی صورت قابل برداشت نہیں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔


Comments

FB Login Required - comments