کابل میں خودکش حملے میں 24افراد ہلاک


\"afghanistan\"افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فوسز کے اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب کار میں سوار خودکش بمبار نے افغان فوجی قافلے کو نشانہ بنایا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں جب کہ فورسز نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خودکش بمبار کے ساتھی علاقے میں موجود ہیں جس کے پیش نظر پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ حملہ افغانستان کے دل میں کیا گیا جو کسی صورت قابل برداشت نہیں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments