کنگنا کو راج کمار ہیرانی کی فلم میں کام کی پیشکش


\"Kangana

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو نامور فلمساز راج کمار ہیرانی کو تحفے تحائف دینے کا صلہ مل گیا جس کے بعد اب انہیں راجو ہیرانی نے اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم ”کٹی بٹی“کی ناکامی کے بعد ایک بلاک بسٹر فلم کی تلاش میں ہیں جس کے لیے انہوں نے نامور ہدایتکار راج کمار ہیرانی سے پینگیں بڑھانا شروع کی تھیں جب کہ انہوں نے ہدایتکار راجو ہیرانی کے گھر تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا جس کے بعد اب یہ کوششیں رنگ لانا شروع ہوگئی ہیں اورانہوں نے اداکارہ کنگنا کو اپنی فلم میں کردار کی پیشکش کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کو نامور ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم میں کام کی پیشکش کی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ فلم میں کامیڈین کا کردار نبھائیں گی جب کہ اداکارہ نے بھی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم فلم کی دیگر کاسٹ اور شوٹنگ کا حتمی اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بالی وووڈ اداکارہ کنگنا اپنی نئی آنے والی فلم”رنگون“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments