غلط بیانی پر پاناما نے اسحاق ڈار سے معافی مانگ لی


\"ishaqپاناما کے نائب وزیرخزانہ کی جانب سے غلط بیانی کرنے پر پاناما حکومت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحریری طور پر معافی مانگ لی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاناما لیکس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور پاناما کے نائب وزیرخزانہ آئیون زرک کے درمیان ملاقات کی بے بنیاد خبر پر پاناما حکومت نے اسحاق ڈار سے تحریری طور پر معافی مانگ لی جب کہ اس حوالے سے پاناما حکومت نے وزارت خزانہ کو معافی پر مشتمل مراسلہ بھی ارسال کردیا جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ نائب وزیرخزانہ آئیون زرک نے پاکستانی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے نہیں بلکہ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود سے ملاقات کی تھی جب کہ حکومت نے اسحاق ڈار سے معافی بھی مانگی ہے۔
گزشتہ دنوں پاناما کے نائب وزیرخزانہ نے ایک انٹرویو میں پاناما لیکس منظرعام پر آنے کے بعد پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا حوالہ دیا تھا جس کے بعد پاکستان میں مختلف چہ مگوئیاں کی جانے لگیں تاہم پاناما کے نائب وزیرخزانہ نے خود ہی اس کی تصحیح کرلی کہ انہوں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے نہیں بلکہ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود سے ملاقات کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments