کرپشن کے خاتمے کے بغیر امن و امان کا قیام ممکن نہیں : آرمی چیف


\"armyآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے ہر سطح پر احتساب لازمی ہے۔ کرپشن کے خاتمے تک ملک میں امن وامان کا قیام ممکن نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سگنل رجمنٹل سینٹر کوہاٹ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے میجر جنرل سہیل احمد زیدی کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ سول انتظامیہ اور مسلح افواج مل کر دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ ملک سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کئے جا رہے ہیں۔ قوم کے تعاون سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہر سطح پر احتساب لازمی ہے کیونکہ کرپشن کے خاتمے تک امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پاک فوج قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اٹھائے جانے والے ہر قدم کی حمایت کرے گی۔ واضح رہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشن ضرب کے آخری مرحلے پر بریفنگ دی گئی تھی۔ آرمی چیف نے شوال میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے میں حاصل کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments