ٹیا نے یوٹیوب پہ بتائے گئے طریقوں کی مدد سے خود ہی بچے کو جنم کیسے دیا؟ کوئی ڈاکٹریا طبی امداد کیوں نہ ملی؟


آج ہر مسئلے کا حل ٹیوٹوریلز کی صورت میں یوٹیوب پر موجود ہے اور لوگ کمپیوٹر، موبائل فونز کے مسائل یا دیگر کئی طرح کی مشکلات کا حل ان ٹیوٹورئیلز سے حاصل کر رہے ہیں لیکن گزشتہ دنوں امریکہ کی ایک لڑکی نے یوٹیوب پر ٹیوٹورئیل دیکھ کر ایسا کام کر ڈالا ہے کہ آج تک دنیا میں کسی نے نہ کیا ہو گا۔ heart.co.uk کی رپورٹ کے مطابق 22سالہ ٹیا فری مین نامی یہ لڑکی امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشوائیل کی رہائشی ہے جو چھٹیاں منانے کے لیے جرمنی جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیا حاملہ تھی اور اگلے چند گھنٹے میں اس کے ہاں بچے کی ولادت متوقع تھی۔ راستے میں اسے 17گھنٹے کے لیے ترکی میں رکنا تھا اور امکان تھا کہ وہیں اسے زچگی کا مرحلہ درپیش ہو جاتا، چنانچہ اس نے یوٹیوب پر بچے کی پیدائش کے ٹیوٹورئیلز دیکھنا شروع کر دیئے اور جب ترکی کے شہر استنبول میں اسے دردِ زہ لاحق ہوا تو اس نے ان ٹیوٹورئیلز سے سیکھے گئے طریقے کے مطابق خود ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ٹیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ’’میں ایک غیرملک میں تھی جہاں کسی کو بھی انگریزی نہیں آتی تھی، میں نے ہوٹل کے عملے سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی مجھے کچھ بتانے میں ناکام رہے۔ مجھے ترکی کے ایمرجنسی نمبر کا بھی نہیں معلوم تھا۔ چنانچہ میں نے پریشان ہونے کی بجائے کچھ دیر سوچا اور پھر یوٹیوب پر ٹیوٹورئیلز دیکھنے لگی اور ان کے مطابق خود ہی اپنی زچگی کر ڈالی۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).