عمران خان کے جلسے کے بعد مینار پاکستان پہ کیا ہوا؟


”یہ دیکھو! تحریک انصاف والے کیا کرتے رہے“ مینار پاکستان جلسے کے بعد ایسی تصاویر منظرعام پر آ گئی کہ ہر پاکستانی بے حد غصے میں آ جائے گا، دیکھ کر عمران خان بھی برہم ہو جائیں گے

 پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز مینار پاکستان میں جلسہ کیا جس میں عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی کے 11 نکات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب بھی قوم کوبلایا، انہوں نے مجھے مایوس نہیں کیا،میں بھی خون کے آخری قطرے تک عوام کیلئے لڑوں گا۔

”دو نہیں ایک پاکستان“ کا نیا نعرہ دینے والی تحریک انصاف کا یہ جلسہ کتنا بڑا تھا اور یہ ملکی سیاست پر کیسے اثرانداز ہو گا؟ یہ بحث تو جاری رہے گی لیکن جلسہ ختم ہونے کے بعد لاہور کے سب سے مہنگے عوامی پارک ”گریٹر علامہ اقبال پارک“ سے کچھ ایسی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جو عمران خان دیکھ لیں تو وہ بھی یقینا اپنے کارکنوں پر برہم ہو جائیں گے۔

فیس بک پر جاری ہونے والی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح جلسے میں شریک ہونے والے افراد نے ”گریٹر اقبال پارک“ کو ”گٹر“ بنا دیا اور کچرے کے ایسے ڈھیر لگائے جس کی کوئی مثال نہ ملے۔

عوام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اس معاملے پر تبصروں میں مصروف ہے کہ عوامی املاک کی حفاظت اور صفائی کا خیال رکھنا عوام کی بھی اتنی ہی ذمہ داری ہے جتنی کہ حکومت کی ہوتی ہے لیکن جلسے کے شرکاءنے صفائی کا خیال رکھنا تو دور کی بات، وہاں موجودکچرا دان ہی توڑ ڈالے اور کئی جگہ فرش پر لگی ٹائلیں بھی ٹوٹ گئیں۔

زمین پر لگے پودوں کو پاؤں تلے روندتے رہے اور درختوں کی شاخوں کو بھی نہ بخشا جبکہ متعدد جگہوں پر لگائی گئی لوہے کی گرلیں بھی اکھاڑ دی گئیں۔ پلاسٹک کی بوتلوں میں دستیاب ”صحت مند“ پانی پینے والے بے دریغ کچرا پھیلاتے رہے۔

اگر جلسے میں شریک ہونے والے افراد صفائی کا خیال نہیں رکھ سکے تو کم از کم جلسے کی انتظامیہ کو ہی اس مسئلے کا کوئی حل نکالنا چاہئے تھا تاکہ دوسروں کیلئے ایک اچھی مثال قائم ہوتی لیکن ”نیا پاکستان“ بنانے کے دعویدار لاہور میں بننے والے نئے اور بہترین عوامی پارک کی صفائی کا خیال بھی نہ رکھ سکے۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).