فلم انڈسٹری میں جنسی زیادتی نہیں, سب کچھ رضامندی سے ہوتا ہے، راکھی ساونت


بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔ بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کی ابتداء میں انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے جن پروڈیوسر اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا وہ سب مجرم ہیں لیکن اس بات میں بھی صداقت ہے کہ فلم انڈسٹری میں ہر موڑ پر جنسی کرپشن ہے۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ نوجوان لڑکیاں مستقبل بنانے کے خاطر ہر حد سے گزر جانے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ یہ بھی کہتی ہیں کہ کچھ بھی کرلو لیکن کام دے دو اب اس میں پروڈیوسر کی کیا غلطی ہے جب کہ فلم انڈسٹری میں کسی کے ساتھ بھی جبراً عصمت دری نہیں ہوتی بلکہ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ سب رضامندی سے ہوتا ہے۔

آئٹم گرل نے کہا کہ بالی ووڈ کے لوگ آنکھوں کے سامنے ہوئی جنسی ہراسانی کے خلاف سچ بولنے سے بھی ڈرتے ہیں لیکن میں سروج خان کی حمایت کرتی ہوں اور داد دیتی ہوں کہ انہوں نے اتنی ہمت والا کام کیا اور دنیا کو سچ بتایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).