پاناما لیکس پر حکومت کو اپوزیشن کا موقف بتا دیا: خورشید شاہ


\"khorsheedقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اپوزیشن کے موقف سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پانامالیکس پر تحقیقات کے معاملے پر مشاورت کے لئے خورشید شاہ اور اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس کے بعد قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو پاناما لیکس پر تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے موقف سے آگاہ کردیا اور انہیں کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت عدالتی کمیشن کے قیام کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھے اور فرانزک آڈیٹر اس کمیشن کے ٹی او آرز کی بنیاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسحاق ڈار سے ملاقات کی بجائے ٹیلیفون پر بات ہوئی جب کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آپ کے کراچی والے بیان سے پریشان تھے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پاناما لیکس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن سے متعلق اپنی مشاورت مکمل کرکے ہمیں فیصلے سے آگاہ کرے گی، اگر چیف جسٹس کمیشن کی سربراہی سے انکار کردیتے ہیں تو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments