تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری لندن انڈر گراؤنڈ کے حادثے میں شدید زخمی


تحریک انصاف کے رہنما، معروف وکیل اور ماہر نشریات نعیم بخاری لندن انڈر گراؤنڈ کے حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اچانک انڈر گرائونڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے۔ مگر اب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر سامنے آئی ہے جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں جبکہ ان کو لگنے والی چوٹیں دیکھی جا سکتی ہیں ۔

تحریک انصاف کا کہناہے کہ اچانک گرنے کی وجہ سے نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں،جس پر انہیں لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کے بعد نعیم بخاری کو لندن کے سینٹ میریز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹڑز کے مطابق نعیم بخاری کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی نگہداشت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔ عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نعیم بخاری کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).