انڈیا: ریپ کے بعد متاثرہ لڑکی کو جلا دیا گیا


People participate in a candle light vigil as they protest against the rape of an 8-year-old girl in Kathua near Jammu, and a teenager in Unnao, Uttar Pradesh state, in Bengaluru, India on 13 April 2018

انڈیا میں ریپ کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام نے بھرپور احتجاج کیا ہے

انڈیا کی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کے ریپ کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست جھاڑکنڈ میں ہونے والے اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ لڑکی کے والدین نے اپنی بیٹی کا ریپ کیے جانے کی شکایت گاؤں کے سردار سے کی تھی۔ جس کے بعد جرگے نے ملزمان کو سو بار اُٹھک بیٹھک کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اس بارے میں مزید جانیے

انڈیا میں ریپ کے بڑھتے واقعات

پیسے لے کر ریپ کیس واپس لینے کے لیے والدین کا لڑکی پر دباؤ

انڈیا: ہریانہ میں چھ سالہ بچی کا بہیمانہ ریپ اور قتل

ٹیچر نے ریپ کر کے اسقاط حمل بھی کروا دیا

سزا سننے کے بعد ملزمان غصے میں آ گئے اور انھوں نے متاثرہ لڑکی اور اُس کے والدین کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ اُس کے بعد انھوں نے لڑکی کو آگ لگا دی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے مقامی پولیس سٹیشن کے انچارج اشوک رام کے حوالے سے بتایا کہ ‘دو ملزمان نے والدین کو مارا پیٹا اور اُن کے مکان کی جانب بڑھے جہاں انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ لڑکی کو آگ لگا دی۔’

خیال کیا جا رہے کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو اس کے گھر سے اُس وقت اغوا کیا جب اُس کے والدین شادی میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق دو افراد نے گاؤں کے نزدیک جنگل میں اُسے ریپ کیا۔

جب لڑکی نے اس واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو آگاہ کیا تو وہ اُسے گاؤں کے سردار کے پاس لے گئے تاکہ ملزمان کو سزا دی جا سکے۔

گو کہ گاؤں کے جرگے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے لیکن انڈیا میں تنازعات کو ختم کروانے میں جرگے کافی اثر روسوخ رکھتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اُس نے 14 افراد کو حراست میں لیا جن سے لڑکی کے ریپ اور قتل کے بارے میں تحقیقات کی جار رہی ہیں۔ آئی جی پولیس نے روزنامہ ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ حملہ میں ملوث ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

دوسری جانب جرگے کے اراکین کے خلاف غیر قانونی احکامات دینے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

انڈیا میں ریپ کو جنسی زیادتی کے اکثر واقعات کے بارے میں رپورٹس درج نہیں کروائی جاتی ہیں لیکن 2016 میں 40 ہزار ریپ کے مقدمات درج ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp