سعودی عرب کے 68 سالہ ’’خلانورد شہزادے‘‘ کی 25 سالہ دوشیزہ سے شادی


دنیا کے پہلے مسلمان خلانورد اور سعودی عرب کے 68 سالہ شہزادے سلطان بن سلمان نے دبئی کی 25 سالہ دوشیزہ سے 50 ملین ڈالر حق مہر کے عوض شادی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 68 سالہ سعودی شہزادے کی شادی کی پُرتعیش تقریب کویت کے فور سیزن ہوٹل ’برج الشایا‘ میں منعقد ہوئی جہاں بارات کے 20 سے 30 رینج رووز گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی آمد پر رنگارنگ آتش بازی کی گئی جب کہ دلہن کے اہل خانہ کےلیے ہیرے اور سونے کے متعدد سیٹ اور تحائف پر مشتمل 30 بڑے صندوق پیش کیے گئے۔

سعودی شہزادے سلطان بن سلمان نے اپنی دلہن کو 50 ملین ڈالر (ساڑھے پانچ ارب روپے) کی رقم بطور حق مہر بھی ادا کی جب کہ خصوصی تقریب کے لیے دلہن نے سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا جو عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر کی تخلیق تھا۔ اس لباس کی خاص بات اس کی لمبائی اور ہیروں اور موتیوں کا جڑا ہونا تھا۔ دلہن کی لباس کی لمبائی کو دیکھتے ہوئے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 25 سالہ دوشیزہ، سلطان بن سلمان کی دوسری بیوی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).