سنی لیون نے جونیئر سنی لیون متعارف کرا دی


بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی پر مبنی فلم کے لئے جونیئر سنی لیون کو متعارف کرا دیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون اپنی بے باک اداکاری کی وجہ سے اپنی شہرت آپ ہیں لیکن دوسری جانب انہوں نے اپنا ماضی ترک کر کے بالی ووڈ میں شامل ہونے کو ترجیح دی اور اس طویل کٹھن سفر کو ایک فلم کے طور پر پیش کرنے کے لئے گزشتہ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہیں جس میں اُن کے مداح بائیو گرافی میں جان سکیں گے کہ ’وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی ؟ انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور اُن کی زندگی کیسی تھی، تاہم تمام باتوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تیار کرلی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ سنی لیون کا کردار نبھانے کے لئے جونیئر سنی لیون کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر اپنے ساتھ ایک اور دوشیزہ کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی زندگی پر مبنی فلم ’ کرن جیت ‘ کے لئے اداکارہ ریزہ ایکس کو متعارف کراتے ہوئے منی کرن جیت کے نام سے مخاطب کیا ہے۔

فلم ’کرن جیت کور‘ میں سنی لیون کا کردار نبھانے بالی اداکارہ کے ساتھ ڈینیئل ویبر کے کردار کے لئے بھی جنوبی افریقی اداکار کو بھی حتمی قرار دے دیا گیا ہے جب کہ فلم زی فائیو ویب سیریز پر ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی 36 سالہ سنی لیوں کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرا‘ ہے جوکہ اب تک جسم ٹو ،راگنی ایم ایم ایس اور ایک پہیلی لیلا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں