وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ سے زخمی


بریکنگ

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نامعلوم شخص کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال اپنے حلقے ناروال کے علاقے کنجڑوڑ میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔

یہ کارنر میٹنگ احسن اقبال کے آبائی گاؤں کے قریب علاقے میں ہو رہی تھی جہاں وفاقی وزیر مسیحی برادری سے خطاب کر رہے تھے۔

مقامی ایس ایچ او شہباز احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ جیسے ہی کارنر میٹنگ ختم ہوئی وہاں موجود ایک شخص نے اُن پر گولی چلائی جس سے وزیر داخلہ زخمی ہو گئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے احسن اقبال کے دائیں گندھے پر گولی لگی۔ انھوں نے بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا اور طلال چوہدری کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال ہے۔

حملہ کے بعد احسن اقبال کو ضلعی پپستال منتقل کر دیا گیا۔

اس بارے مزید اطلاعات ابھی فراہم کی جا رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp