مصطفی کمال اپنی غلطی کا احساس کریں : فاروق ستار


\"farooqایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وکٹیں گرانے والے پتلی گلی کا راستہ دیکھ کر رکھیں کیونکہ 2018 کے انتخابات میں عوام ان کی وکٹیں گرائیں گے۔
جامعہ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستارنے کہا کہ ایم کیو ایم پر سے یہ الزام آہستہ آہستہ صاف ہورہا ہے کہ ہماری جماعت میں آنے کا راستہ ہے جانے کا نہیں، لوگ اپنی مرضی سے جارہے ہیں لیکن عوام ایم کیو ایم کے ساتھ جڑے رہیں گے۔ مصطفی کمال پہلے بھی مشورے لیتے تھے، اب میڈیا کے ذریعے مشورے لینا چاہ رہے ہیں، میرا انہیں مشورہ ہے کہ ضد اور بچپنا چھوڑ دیں اور اچھے بچے بن کر اپنی غلطی کا احساس کریں، دریاکبھی الگ نہیں بہتا،اسے سمندرمیں جاناپڑتا ہے۔ وکٹیں گرانے والے پتلی گلی کاراستہ دیکھ کر رکھیں اور 2018 کے انتخابات میں عوام ان کی وکٹیں گرائیں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے پورے ملک میں بے چینی اور اضطراب ہے، اس پر قومی مشاورت ضروری ہے، حکومت کا فرض ہے کہ ایسا انکوائری کمیشن بنائے جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ اشتعال کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، جمہوریت کے غبارے میں کوئی لیک نہیں ہونی چاہئے۔
جامعہ کراچی سے متعلق ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، آئندہ چند سالوں میں جامعہ کراچی پاکستان کی صف اول کی جامعہ ہوگی، جامعہ کراچی آکر محسوس ہوا یہ صرف لڑکیوں کی جامعہ رہ گئی ہے، سیاست کا بگاڑ ختم کرنے کے لئے ہماری بیٹیاں زیادہ آگے آئیں گی۔ جامعہ کراچی کے طلبا کےلئے پوائنٹس کے علاوہ ٹرین بھی چلائیں گے اور جامعہ کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے بچائیں گے جب کہ قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی زمینوں پر لیبارٹریز بنائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments