سونم کپورکی مہندی


تقریب میں جھانوی کپور، ارجن کپور، کرن جوہر بھی شامل تھے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

تقریب میں جھانوی کپور، ارجن کپور، کرن جوہر بھی شامل تھے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تیاریوں کے چرچے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے اور اب شادی کا وقت آنے پر اداکارہ کی مایوں کی تقریب کی تصاویرمیڈیا سمیت انٹرنیٹ پر خوب دیکھی جارہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنی مایوں میں پنک رنگ اورگرے کا انارکلی لباس پہنا جس میں وہ نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

اداکارہ کی مایوں میں بالی ووڈ کے بہت سے ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں جھانوی کپور، ارجن کپور، کرن جوہر شامل ہیں۔

اداکارہ کے گھر آج سنگیت بھی ہے جس میں بالی ووڈ کے بہت سے ستارے شرکت کریں۔ رپورٹس کے مطابق سنگیت میں انیل کپوراورسونم کپورخود بھی ڈانس کریں گی۔

اداکارہ کل آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں