#می ٹو – بچپن میں مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا: سونم کپور


نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں جنسی ہراسانی کانشانہ بنایاگیا۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور جلد ہی اپنے قریبی ساتھی اور دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادیOK کے بندھن میں بندھ جائیں گی، دونوں کی شادی دوروز بعد 8 مئی کو ممبئی میں سونم کے والد اداکار انیل کپور کے گھر ہوگی جس کی تیاریاں خوب زوروشور سے جاری ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ تمام سہولتوں کے ساتھ کسی شہزادی کی طرح پلی بڑھی سونم بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں جس کا انکشاف انہوں نے خود ایک شو کے دوران کیا۔

جنسی ہراسانی کے حوالے سے ایک ٹاک شو کے دوران سونم کپور نے اپنے ساتھ بچپن میں پیش آنے والاواقعہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ سونم نے کہا میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، بچپن میں ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا، اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور یہ واقعہ پیش آنے پر سہم گئی، یہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا، میں نے اس واقعہ کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا تاہم میں اس واقعہ کو بھلا نہیں سکی ہوں۔ ٹاک شو کے دوران اس تکلیف دہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سونم کپور کی آنکھیں بھر آئیں۔

واضح رہے کہ سونم کپور کے علاوہ بالی ووڈ کی متعدد اداکاراؤں نےحال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات نہ صرف لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں بلکہ ان کی شدید مذمت بھی کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).