امیتابھ بچن کی وہ تصویر جو انہیں پہلی مرتبہ ریجیکٹ کروانے کا سبب بنی


”ایسی تصویر بھیجنے پر ریجیکٹ ہی ہونا تھا اور۔۔۔“ امیتابھ بچن نے فلم انڈسٹری جوائن کرنے کیلئے بھیجی گئی تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کر دی، ساتھ ہی ایسا اعتراف کر لیا کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

 بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بالی ووڈ میں 190 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں اور کئی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ وہ ہالی ووڈ فلم میں بھی جلوہ گر ہوئے اور اب ’ٹھگز آف ہندوستان‘ سمیت دیگر کئی بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن کے مداحوں کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ انہیں کئی مرتبہ بالی ووڈ انڈسٹری میں نظرانداز کیا گیا جبکہ ایک مرتبہ تو انہیں آواز کی وجہ سے دوردرشن نے بھی ریجیکٹ کر دیا تھا لیکن اب لوگ خواہش کرتے ہیں کہ ان کی آواز بھی امیتابھ بچن جیسی ہو جائے جو ان کی اداکاری میں جان ڈال دیتی ہے۔

امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی اور دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری جوائن کرنے کیلئے یہ تصویر بھیجی اور کوئی حیرت نہیں کہ یہ تصویر دیکھنے کے بعد مجھے ریجیکٹ کر دیا گیا۔ یہ تصویر دیکھ کر آپ بھی یقینا امیتابھ بچن کی حمایت ہی کریں گے کہ واقعی اس تصویر پر تو ریجیکٹ ہی ہونا تھا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں