کیا سنی لیون کی زندگی پہ بنی فلم میں ان کا متنازعہ کرئیربھی دکھایا جائے گا؟


ہندوستانی فلموں میں اپنی بے با ک اداؤں سے جگہ بنانے والی فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ سنی لیونی کی حقیقی زندگی پر بننے والی بائیوگرافک ویب سیریز ’’ کرنجیت کور،دی انٹولڈ سٹوری آف سنی لیونی‘‘ کا سیزن 1رواں ماہ ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں پردہ سکرین پرجلوہ گر ہو گی ،جبکہ سنی لیونی کی بائیوگرافک ٹیم نے’’ سیزن2‘‘ کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں ،سنی لیونی کی حقیقی زندگی پر بننے والی اس بائیوگرافک ویب سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سنی لیونی اپنی حقیقی زندگی کا کردار تو خود اداکر رہی ہیں لیکن اس سیریز میں ان کے شوہر ڈئینل وبیر نے کام کرنے سے معذرت کر لی ہے ،اب ڈئنیل وبیر کی جگہ پروڈکشن ٹیم نے کس اداکار کی خدمات حاصل کی ہیں نام جان کر آپ بھی کہیں گے کہ اس کریکٹر کے لئے تو یہی بندہ ہونا چاہئے تھا ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں بڑی مضبوطی سے اپنے قدم جما لئے ہیں ،وہ مختلف ہندوستانی فلموں میں مسلسل کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ کئی ٹی وی شوز میں بھی تواتر کے ساتھ کام کر رہی ہیں ،اب سنی لیونی کی حقیقی زندگی پر بننے والی ویب سیریز ’’ کرنجیت کور !دی انٹولڈ سٹوری آف سنی لیونی‘‘ کا سیزن ون تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اسے رواں ماہ ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کر دیا جائے گا .سنی لیونی کی اس بائیو گرافک سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ سنی لیونی اپنی حقیقی زندگی کے کردار میں خود ہی جلوہ گر ہوں گی مگر اس شو میں ان کے شوہر ڈئینل وبیر نہیں ہوں گے جبکہ بائیو گرافی سیریز کی ٹیم نے سیزن 2کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں ۔فلم میکرز نے ڈئینل وبیر کی جگہ جنوبی افریقہ کے معروف اداکار مارک بکنر کا انتخاب کیا ہے ۔دوسری طرف ڈئینل وبیر نے اپنی بیوی کی حقیقی زندگی پر بننے والی ویب سیریز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے اس شو کا حصہ بننے کے بارے میں سوچا تھا مگر بعد میں فیصلہ کیا کہ میں اس میں کام نہیں کروں گاکیوں کہ مجھے اور بھی کئی ضروری کام کرنے تھے۔ڈینیل ویبر کا کہنا تھا کہ شروع میں میں نے اس کے بارے میں سوچا تھا لیکن میں نے محسوس کیا کہ بہتر یہ ہوگا کہ میں ان کاموں میں اپنا وقت صرف کروں جو میں اپنی کمپنی کے ساتھ کرتا ہوں،مجھے لگا کہ 90۔60 دنوں کی شوٹنگ کا خیال اچھا نہیں ہوگا جب کہ میرے پاس کرنے کے لئے اور بھی کام ہیں۔

دوسری طرف سنی لیونی نے اپنی حقیقی زندگی پر بننے والی اس فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے اس فلم کی عکسبندی آسان نہیں ہے کیونکہ فلم کے کچھ حصے عکسبند کروانا ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ سنی لیونی کا کہنا تھا کہ یہ سال ان کی زندگی کا بہترین سال ہوگا، سنی لیونی کی اس بائیو گرافی ویب سیریز میں ان کا فحش فلمی کریئر بھی دکھایاجائے گا۔واضح رہے کہ سنی لیونی کے شوہر ڈئینل وبیر اس کے ساتھ فحش فلموں میں بھی کام کرتے رہے ہیں تاہم بعد میں دونوں نے شادی رچا لی تھی ۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں