پروڈیوسر ہاروی وائنسٹائن نے مجھے بھی جنسی ہراساں کیا: کیٹ بلانشے


سنڈریلا ، رابن ہڈ، دی ہوبٹ، گرل رائیزنگ ، مینیفیسٹو، تھور ریگنوریک، دی لارڈ آف رنگز، ایلزبیتھ اور دی مسنگ سمیت 70 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والی ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ کیٹ بلانشے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا مجھے بھی 65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹائن نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی مجھے تکلیف پہنچانے والے پروڈیوسر کو جیل کی سزا ہوگی۔ خیال رہے ہاروی پر کیٹ بلانشے سے قبل کم از کم 100 خواتین و اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے جبکہ ہاروی نے تمام الزامات کو مسترد کیا۔

ہاروی پر گزشتہ برس اکتوبر میں الزامات سامنے آنے کے بعد نیویارک اور لندن پولیس نے ان کے خلاف الگ الگ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، آسکر اکیڈمی نے ان کی رکنیت بھی معطل کر رکھی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).