احسن اقبال قاتلانہ حملہ: ایک گھنٹے میں جے آئی ٹی تبدیل


وزیر داخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) ایک گھنٹے بعد تبدیل کر دی گئی۔ وزیر داخلہ پر حملےکی تحقیقات کے لئے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جے آئی ٹی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ پچھلی جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی وقاص نذیر کنوینر لگائے گئے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی 5 رکنی جے آئی ٹی میں ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن بیورو گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ ، ایس پی سی ٹی ڈی گجرانوالہ ریجن فیصل گلزار، آئی بی، آئی ایس آئی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).