پوتن کی حلف برداری تصاویر میں


پوتن

ولادیمیر پوتن نے پیر کو کریملین میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں چوتھی بار روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ کریملین ہال میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں پانچ ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔

پوتن گذشتہ 18 سال سے بطور صدر اور وزیر اعظم اقتدار میں ہیں۔ ان کے مخالفین ان کے دور کو روس کے سابق شہنشاہ یا بادشاہ کے دور سے منسلک کرتے ہیں۔

روس کے ٹی وی نے 65 سالہ پوتن کو کریملین میں واقع اپنے دفتر سے حلف برداری کی تقریب میں جاتے ہوئے دکھایا ہے۔

پوتن

دو روسی فوجی روس کے آئین اور صدارتی نشان کے ہمراہ حلف برداری کی تقریب میں داخل ہو رہے ہیں۔

پوتن نے روس کی بنی ہوئی نئی لیموزین جسے کورٹیج کا نام دیا گیا کی سواری کی۔ اس سے پہلے ولادیمیر پوتن اور ان کا قافلہ غیر ملکی گاڑیوں کا استعمال کرتا تھا۔

پوتن

کریملین ہال میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں 5000 مہمانوں نے شرکت کی۔

پوتن کے ایک سلیبرٹی دوست، ہالی وڈ کے سٹار اور اب روس کے شہری سٹیون سیگل بھی سامنے والی قطار میں کھڑے تھے۔

پوتن

ولادیمیر پوتن نے روس میں تیار کردہ لیموزین کورٹیج میں سفر کیا۔ اس سے قبل وہ غیر ملکی گاڑی استعمال کرتے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پوتن کا کہنا تھا ’ہم نے اپنا ملکی وقار دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ میں ریاست کے سربراہ کے طور پر وہ سب کچھ کروں گا جس سے روس کی طاقت اور خوشحالی دگنی ہو سکے۔‘

انھوں نے مزید کہا ’ہمیں زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابی کی ضرورت ہے۔ میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ اس طرح کی کامیابی صرف وہ سوسائٹی جو نئے اور جدید تقاضوں کو تسلیم کرے حاصل کر سکتی ہے۔

پوتن

دوسری جانب پولیس نے سنیچر کو ماسکو اور دیگر شہروں میں ولادیمیر پوتن کی حکمرانی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا سامنا کیا۔ پولیس نے روس کے 19 شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں کے دوران 1000 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا۔

پوتن

گذشتہ سالوں کے دوران بڑی گاڑیوں کا ایک موٹرکیڈ روسی صدر کو ماسکو بھر میں ہونے والے تقریب میں لے کر جاتا تھا۔

روس میں گذشتہ ماہ کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق ولادیمیر پوتن کی سب سے بڑی کامیابی روس کو بطور ایک بڑی قوت بحال کرنا ہے۔ 136 شہریوں اور قصبوں میں کیے جانے والے اس سروے میں 1600 روسیوں نے حصہ لیا۔

۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32472 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp